English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق کے اسکولوں میں منشیات کا پھیلاؤ ، ملک کی بڑی شخصیات پر ملوث ہونے کا الزام

share with us

بغداد:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی پارلیمنٹ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عراق کے سکولوں میں منشیات کے استعمال کا تناسب 46% کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس سرگرمی میں مافیا تنظیمیں ملوث ہیں جن کو ریاست میں بڑی شخصیات اور عہدے داران چلا رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق رکن پارلیمنٹ لیلی فلیح نے بتایا کہ عراق کے اسکولوں میں منشیات کے داخل ہونے کے بارے میں مصدقہ معلومات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لعنت سیکنڈری مرحلے کے بعض طلبہ میں پھیل چکی ہے۔ لیلی نے واضح کیا کہ بڑے اور وسیع نیٹ ورکس منشیات کی تجارت کے ذمے دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں منشیات کے داخل ہونے کے پیچھے ملک کے تعلیمی نظام کے آگے نہ بڑھنے کا ہاتھ ہے۔ لیلی کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے نام منشیات کی تجارت کے نیٹ ورکس کے معاون ہیں اور اس کے علاوہ بین الاقوامی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی عراق میں اس کو پھیلانے کے واسطے مصروف عمل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا