English   /   Kannada   /   Nawayathi

21لاکھ پونڈ کی اسمگلنگ پر سعودی خاتون مصر میں گرفتار

share with us


مسافر خاتون السعودیہ کی پرواز سے سفر کرنے کیلئے امیگریشن کی کارروائی کرا رہی تھیں،ائیرپورٹ حکام 


قاہرہ:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام نے ایک سعودی مسافر خاتون کو 20لاکھ سے زیادہ مصری پونڈ اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر خاتون السعودیہ کی پرواز سے سفر کرنے کیلئے امیگریشن کی کارروائی کرا رہی تھیں۔ متعلقہ حکام نے شبے کی بنیاد پر اسکے بیگ کی تلاشی لی جس سے 21لاکھ 89ہزار600مصری پونڈ برآمد ہوئے۔خاتون کاٹن کے کپڑوں میں مذکورہ رقم لپیٹ کر رکھے ہوئے تھی۔ خاتون کو سفر سے روک دیا گیا اور اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا