English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب،ٹرافک قوانین مزید سخت ، گاڑیوں کے درمیان فاصلہ نہ رکھنے پر 500 ریال جرمانہ

share with us

ریاض:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ اگر ایک ڈرائیور دوسری گاڑی سے مقررہ فاصلے کا اہتمام نہیں کریگا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔معیاری فاصلہ برقرار رکھنے کی صورت میں ٹریفک حادثے سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 300تا 500ریال جرمانہ کیا جائیگا۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ اگر کسی شخص نے اپنی گاڑی کے ڈھانچے میں بلا جازت کوئی ترمیم کی تو ایسی صورت میں گاڑی اصلاح حال تک محکمہ ٹریفک کی تحویل میں لے لی جائیگی۔ علاوہ ازیں مقررہ رفتار سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ زیادہ تیز چلنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا