English   /   Kannada   /   Nawayathi

رنگ لایا ہندوستان کا دباؤ! سلامتی کونسل میں جیش کے خلاف یوٹرن لے سکتا ہے پاکستان

share with us

04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)دہشت گرد تنظیم جیش محمد (جے ای ایم) سمیت تمام ممنوعہ تنظیموں کے خلاف پاکستان 'فیصلہ کن کارروائی' کر سکتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے دہشت گردوں کی فہرست میں جیش کے سربراہ مسسود اظہر کو شامل کرنے کی تجویز پر اپنی حمایت دے سکتا ہے۔ پاکستان کے اخبار ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ایک خبر میں یہ بات کہی گئی ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بدھ کو پاکستان میں رہنے والے اظہر کو عالمی دہشت گرد ہونے کا اعلان کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے سرے سے تجویز رکھی تھی جس کے بعد اظہر کے عالمی طور پر سفر کرنے پر پابندی لگ جائے گی۔ اس کی املاک قرق ہو جائیں گی۔

تاہم، خبر یہ بھی ہے کہ طویل عرصہ سے لیور کینسر سے جوجھ رہے مسسود اظہر کی ہفتے کے روز اسلام آباد کے آرمی اسپتال میں موت ہو گئی ہے۔ تاہم، پاکستان یا جیش کی طرف سے مسعود  اظہر کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا