English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا ائیر لائنزنے پاکستانی پروازوں کو منسوخ کیا

share with us

کولمبو:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ہند۔پاک کشیدگی کے پیش نظر سری لنکا نے چار مارچ تک پاکستان کے لیے اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا ایئر لائنز کے میڈیا ترجمان ديپل پریرا نہ کہا ہے کہ پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عارضی طور پر چار مارچ تک ملک کی فضائی حدود کو بند کرنے کے ضمن میں کیا گیا ہے۔سری لنکا کے سرکاری نیوز پورٹل کے مطابق  پاکستانی شہری ہوا بازی اتھارٹی کی طرف سے اپنے ہوائی علاقے کو دوبارہ کھولنے کے بعد ہی سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔

واضح ر ہے کہ پاکستان کے عسکریت پسند گروپ جیش محمد کے 14 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر پاکستان نے 27 فروری کو اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس سے دنیا بھر کی ایئر لائنز کو پاکستان سے پروازیں منسوخ کرنا پڑا کئی دیگر پروازوں کے راستے بھی تبدیل کرنے پڑے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا