English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ایئرفورس نواڈا مشقوں میں شامل ہوگی

share with us

ریاض:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی رائل ائیرفورس دوست ممالک کے ساتھ امریکہ میں منعقد ہونے والی مشقوں میں حصہ لے گی۔ نواڈا ریاست میں ہونےوا لی فوجی مشقیں فضائی افواج کی سب سے مشکل اور پیچیدہ ترین مشقیں شمار کی جاتی ہیں۔ سعودی ائیر فورس مشقوں میں اپنے جدید طیارے ایف 15 ایس ای کے ساتھ شامل ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ " سرخ جھنڈا " نامی مشق کا آغاز 1975ءمیں ہوا تھا۔ اس سے پہلے بھی سعودی ائیرفورس نے اس میں حصہ لیا تھا۔ حالیہ مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ امریکہ، امارات، بیلیجئم، ہالینڈ اور سنگاپور کی ایئرفورس شامل ہو رہی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا