English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت اسلامی پر پابندی جمہوریت کے لیے بد نما داغ: گیلانی

share with us

سرینگر:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دینی، فلاحی اور سیاسی تنظیم پر جھوٹے الزامات کے تحت پابندی عائد کرنا، جمہوریت کے لیے بدنما داغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاسی طور پر بہت سی تنظیمیں سرگرم ہیں۔ اُن میں سے تقریباً سبھی تنظیمیں یہاں کے مسائل کے تعلق سے منفرد سوچ رکھتی ہیں۔جماعت اسلامی بھی اپنے نصب العین اور مشن کے حصول کے لیے ہر وہ پُرامن طریقہ اختیار کیے ہوئے ہے، جس کی بھارت کے آئین میں اجازت ہے۔

حریت چیئرمین نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے اراکین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ زعفرانی ٹولہ اقتدار کے حصول کے لیے خون کی ندیاں بہانے سے بھی گریز نہیں کرے گا اور جماعت اسلامی جیسی تنظیم پر پابندی عائد کرنا، اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا