English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنجمن نیتن یاھو کیخلاف بدعنوانی کے تین کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مشیر قانون اسرائیل

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکومت کے مشیر قانون افیخائی منڈلبلیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف بدعنوانی کے تین کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبرانی اخبارکی رپورٹ کے مطابق فرد جرم میں نیتن یاھو کے خلاف تین کرپشن کیسز کی باقاعدہ سماعت کی تاریخ کا بھی تعین کیا جائیگا۔ وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں 57 صفحات پرمشتمل فرد جرم شائع کی جائے گی۔فرد جرم میں وزیراعظم کے خلاف کیس نمبر 1000 پہلا کیس ہے جس میں فرد جرم عائد کی جائیگی۔ اس میں وزیراعظم نیتن یاھو پر ایک کاروباری شخصیت ارنون میلچین سے بیش قیمت تحائف وصول کرنے کے عوض انہیں تجارتی سہولیات دینے کا الزام ہے، اس کے علاوہ ان کے امریکی ویزے میں 10 سال کی توسیع کرانے میں بھی نیتن یاھونے امریکہ سے سفارش کی تھی۔فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے 2011ء اور 2016ء کے دوران قیمتی تحائف وصول کئے تھے۔ قیمتی شیمپو او کاسمیٹیکس جن کی مالیت 78 ہزار 202 ڈالر اور بیش قیمت سیگریٹ جن کی مالیت ایک لاکھ 13 ہزار 907 ڈالر تھی وصول کیے تھے۔نیتن یاھو کے خلاف دوسرے کرپشن کیس کو اسرائیلی میڈیا میں 4000 کے عدد اور تیسرے کیس کو 2000 کے عدد سے ظاہر کیا گیا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا