English   /   Kannada   /   Nawayathi

کم جونگ ان ویت نام سے وطن واپس روانہ

share with us

پیانگ یانگ:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے دورہ ویت نام کے آخری دن انقلابی رہنما ہو چی من کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتے کے دن وطن روانگی سے قبل وہ غیر متوقع طور پر ہنوئے میں واقع من کے مزار پہنچ گئے۔ بعد ازاں وہ بذریعہ ٹرین واپس شمالی کوریا روانہ ہوئے۔ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سمٹ کے لیے ویت نام آئے تھے۔ تاہم یہ سمٹ بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گئی۔ تاہم دونوں رہنماں نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا