English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی قوانین مذاق بن چکے ہیں جس میں امریکہ قصور وار ہے:لیوروف

share with us

ماسکو:26؍ فروری 2019(فکروخبر /ذرائع)روسی  وزیر خارجہ سرگی لیوروف  نے  کہا ہے کہ گروہ بندی  کی شکار ایک نئی دنیا کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت عالمی قوانین  کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور امریکہ اس میں پیش پیش ہے ۔

  لیوروف نے اس بات کا اظہار ویت نام میں  "والدائی عالمی مناظرہ کلب   "کے اجلاس کے دوران   کیا ۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ   سلامتی کونسل  ترقی پذیر  خطوں  کی نمائندہ بننے میں ناکام ہونے  سمیت اصلاحاتی تبدیلیوں کے موضوع پر بھی  تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین بھی عالمی موضوعات پر  خود کو ایک خول میں بند کر چکی ہے ، موجودہ صورت حال  میں   نئی گروہ بندیاں عالمی نظام کو تبدیل کرنے کے درپے  ہیں ، عالمی قوانین مذاق بن رہے ہیں  جس میں امریکہ پیش پیش ہے ۔

 سرگی لیوروف نے مزید کہا کہ   مغربی ممالک  مہاجرین کے معاملے میں   تذبذب   کا شکار ہیں ،لیبیا  کو دیکھ لیجیئے کہ جہاں پر بمباری کرنے کے بعد اُسے انتشار  کا شکار بنانے والے ہم نہیں ہیں لہذا ، ہماری تجویز ہے کہ  اس صورت حال  کے ذمے دار  اپنا  احتساب   ضرور کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا