English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا جوہری پروگرام ترک کردے تو عظیم معاشی طاقت بن سکتا ہے، ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:26؍ فروری 2019(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی تیاری ترک کردے تو وہ دنیا کی عظیم معاشی طاقت بن سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ شمالی کوریا کے ترقی کرنے کے امکانات دیگر ممالک سے زیادہ ہیں لیکن عظیم معاشی طاقت بننے کے لیے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری ترک کرنا ہوگی اور چیئرمین کم جونگ ان نے یہ حقیقت تسلیم کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے محل وقوع، افرادی قوت اور اس کے سربراہ کم جونگ اُن میں اتنی صلاحیت ہے کہ شمال کوریا دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کرسکتا ہے اور مختصر وقت میں ایک عظیم معاشی قوت بن سکتا ہے۔

امریکی صدر نے رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ویت نام میں شمالی کوریا کے چیئرمین کم جونگ اُن سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔ یہ ملاقات سنگاپور میں ہونے والی پچھلی ملاقات کا تسلسل ہوگی جس میں مزید پیش رفت کی توقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا