English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان، اوکی ناوا میں عوام نے ریفرنڈم میں امریکی فوجی اڈے کی منتقلی مسترد کر دی

share with us

عوامی فیصلے پر عمل حکومت کے لیے لازم نہیں ، تاحال ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا

ٹوکیو ۔25فروری2019(فکروخبر /ذرائع) جاپانی جزیرے اوکی ناوا کے عوام نے ایک ریفرنڈم میں امریکی فوجی اڈے کی کسی اور مقام پر منتقلی کو مسترد کر دیا ہے۔تاہم ریفرنڈم کے عوامی فیصلے پر عمل درآمد ٹوکیو حکومت کے لیے لازم نہیں ، ابھی تک جزیرے کی انتظامی حکومت نے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے،اْدھر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے کہاہے کہ کہ وہ امریکی فوجی اڈے کی منتقلی کے حامی ہیں۔ اس وقت یہ فوجی اڈہ اوکی ناوا جزیرے کے ایک اور ساحلی مقام فوتینما منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ امریکا بھی اس تجویز کا حامی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریفرنڈم کے عوامی فیصلے پر عمل درآمد ٹوکیو حکومت کے لیے لازم نہیں ، ابھی تک جزیرے کی انتظامی حکومت نے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ ریفرنڈم میں ووٹوں کا تناسب پچاس فیصد سے زائد ہو سکتا ہے۔ اْدھر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کا کہنا تھا کہ وہ امریکی فوجی اڈے کی منتقلی کے حامی ہیں۔ اس وقت یہ فوجی اڈہ اوکی ناوا جزیرے کے ایک اور ساحلی مقام فوتی نما منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ امریکا بھی اس تجویز کا حامی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا