English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے چین پر اضافی ٹیکس لاگو کرنے کی ڈیڈ لائن مؤخر کردی

share with us

اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو فلوریڈا میں چینی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینگے،ٹرمپ

واشنگٹن۔25فروری2019(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی ڈیڈ لائن مؤخر کر رہے ہیں جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو وہ فلوریڈا میں اپنے چینی ہم منصب شی جی پنگ کے ساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ امریکا نے گزشتہ برس ستمبر میں چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو کردی تھی۔ ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر فریقین کے درمیان یکم مارچ تک ایک تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ اس ڈیوٹی کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا