English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایسیکس یونیورسٹی میں جیوش سوسائٹی کی تشکیل کیخلاف سیکڑوں طلبہ نے ووٹ دیا 

share with us

لندن۔23فروری2019(فکروخبر /ذرائع) ایسیکس یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے جیوش سوسائٹی کی تشکیل کے خلاف ووٹ دیا اور اسے بلاک کرنے کی کوشش کی۔ یونیورسٹی کے ایمنسٹی انٹر نیشنل گروپ نے طلبہ پر زور دیا تھا کہ وہ یونیورسٹی میں جیوش سوسائٹی کی تشکیل کے خلاف ووٹ دیں، کیونکہ اس کے قیام کا محرک سیاسی ہے۔ ایسیکس یونیورسٹی کے 200 سے زائد طلبہ نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور اس سوسائٹی کی تشکیل کیلئے سوال پر نو کہا۔ یونیورسٹی میں کسی بھی نئے گروپ کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اسے موجودہ سوسائٹی ارکان کے اکثریتی ووٹ کی حمایت حاصل ہو اور پھر اس کی توثیق سٹوڈنٹس یونین کرے۔ حال ہی میں یونیورسٹی کی سو سائٹیز میں کے پاپ سوسائٹی، دی ٹیڈ ایکس سوسائٹی اور دی پوکمین گو سوسائٹی کی توثیق کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے ایمنسٹی انٹرنیشل گروپ کے نمائندوں نے طلبہ سے کہا تھا کہ وہ جیوش سوسائٹی کے قیام کی کوشش کیخلاف ووٹ دیں، کیونکہ اس کی تشکیل کا محرک سیاسی ہے، کیونکہ اس سوسائٹی نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کا قومی دن منائے گی۔ جس کا جیوڈا ازم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یونیورسٹی میں کسی بھی سوسائٹی کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اس کے مقاصد سیاسی نہ ہوں اور وہ ہر مذہبی سوسائٹی کی طرح غیر سیاسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جیوش سوسائٹی خود کو سیاسی طور پر نیوٹرل نہیں قرار دیتی، اس وقت تک اس کے قیام کی مخالفت کی جائے۔ یونین آف دی جیوش سٹوڈنٹس نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا کہ انسانی حقوق سے منسلک گروپ نے لوگوں کے انسانی حقوق اور انسانی مہذبانہ اقدار کی توہین کی۔ کولچسٹر سے کنزرویٹیو ایم پی ول کوئنس نے اس ووٹ کو انتہائی تکلیف دہ اور خوفناک قرار دیا۔ والتھم سٹوو سے لیبر ایم پی سٹیلا کریسی نے کہا کہ یہ ووٹ تکلیف دہ ہے۔ دریں اثنا یونیورسٹی نے اکیڈمکس کے خلاف انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا ہے، جنہوں نے جیوش سوسائٹی کے قیام کی مخالفت کی ہے۔ ایسیکس میں کمپیوٹرز اور الیکٹرانکس کے لیکچرار ڈاکٹر معروف علی نے فیس بک پر فار رائٹ ویب سائٹ سے ایک تصویر بھی شیئر کی۔ بورڈ آف ڈپٹیز آف برٹش جیوز کی نائب صدر ایمنڈا بوومین نے کہا کہ ڈاکٹر معروف کی سوشل میڈیا پوسٹ تکلیف دہ ہے اور جن طلبہ نے سوسائٹی کے قیام کے خلاف ووٹ دیا وہ ریسزم کی غلطلی کے مرتکب ہوئے۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم متنازع ایشوز پر مباحثے کراتے ہیں اور یہ قانون کے دائرے میں ہوتے ہیں۔ ان میں طلبہ اور سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کریں۔ ایسیکس سٹوڈنٹس یونین کے ترجمان نے کہا کہ ہم جمہوریت کی قوت پر کامل یقین رکھتے ہیں، یونین اپنے ارکان کی قیادت کرتی ہے اور وہ اپنے ارکان کو ہر چیزکا فیصلہ کرنے کا موقع دیتی ہے اور اسی سے پتہ چلتا ہے کہ آیا یونین کسی سوسائٹی کے قیام کی توثیق کرے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطمینان ہے کہ اس پراسس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے اور آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ اگلے ہفتے اختتام پذیر ہوگی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا