English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتونکو چاقووں کے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں شہید کردیا

share with us

القدس:30؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس  ایک فلسطینی خاتون کو چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں فائر کرتے ہوئے  ہلاک کردیا ہے۔

 فلسطین کی وزارتِ  صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے  کے مطابق مشرقی القدس  میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید کی جانے والی خاتون کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 اس بارے میں فلسطینی ہلال احمر  کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی  فوجیوں نے زخمی خاتون کی مدد کرنے کے لئے فلسطین کے طبی عملے کو ان کی دیکھ بھال کرنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی  شہید ہو گئی ۔

 اسرائیلی پولیس کے مطابق القدس کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے خاتون کے ہاتھوں میں  چاقو ہونے اور جادو کے ذریعے واردات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 اس واقعے میں کسی بھی اسرائیلی  باشندے کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسرائیل فوج اور پولیس اکثر و بیشتر فلسطینیوں پر حملے میں ملوث ہونے یا گاڑی کے ذریعے انسانوں کو کچلنے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کو موقع پر ہی ہلاک کردیتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا