English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن:المخا شہر میں بم دھماکہ:6 افراد جاں بحق ،20 زخمی 

share with us


دھماکہ اس وقت کیا گیا جب بازار میں صحافیوں کا ایک گروپ موجود تھا


صنعاء:29؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی جنوب مغربی گورنری تعز میں المخا کے شہر کے وسط میں موجود بازار میں گذشتہ شب ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب بازار میں صحافیوں کا ایک گروپ موجود تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ بم المخا اور عدن کے درمیان بس سروس کے اسٹیشن پر ایک کیفے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ادھر سوموار کے روز مغربی تعز میں حوثیوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقبنہ کے مقام پر ایک خاتون اپنے گھر کے سامنے جاں بحق ہوگئی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ وجیہ احمد محمد اپنے گھر کے باہر کام کررہی تھی کہ اچانک ایک گولی اس کے سرمیں لگ گئی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے عزلہ القحیفہ کے مقام پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔مقتولہ خاتون یمنی فوج کے بریگیڈ پانچ کی بٹالین 145 کے سربراہ علی السیلانی کی اہلیہ ہیں۔۔ یہ بریگیڈ جبل حبشی اور مقبنہ کے درمیان واقع ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق گذشتہ برس حوثیوں کی اندھی گولیوں کے نتیجے میں 100 شہری جاں بحق ہوئے جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا