English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک کے ریٹائرڈ جنرل مائیکل لولز گارڈ یمن میں مبصر مشن سربراہ مقرر

share with us


ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ جنرل پیٹرک کمائرٹ کی جگہ لیں گے، سیکرٹری اقوام متحدہ 


نیویارک:29؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یمن میں مبصر مشن کے نئے سربراہ کے طور پر ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ جنرل مائیکل لولزگارڈ کا نام تجویز کیا ہے۔ یہ بات سفارتی ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔ لولزگارڈ کا نام منظور ہونے کی صورت میں وہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ جنرل پیٹرک کمائرٹ کی جگہ لیں گے جن کو ایک ماہ قبل یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کمائرٹ کا یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس اور حوثی ملیشیا کے ساتھ تعلق کشیدہ ہو گیا تھا۔مائیکل لولزگارڈ کا نام سلامتی کونسل کے 15 ارکان کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ کونسل کو 48 گھنٹوں کے اندر اسے مں ظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔جنرل لولزگارڈ 1960 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1984 سے ڈینش رائل ملٹری میں خدمات انجام دینا شروع کیں۔لولزگارڈ نے 2006 میں عراق میں بین الاقوامی افواج کے ضمن میں کام کیا۔ وہ 2007 سے 2009 تک سرائیو میں امن فوج کے کمانڈر رہے۔اسی طرح انہوں نے 2015 اور 2016 میں مالی میں بین الاقوامی افواج کی قیادت کی۔ وہ 2017 سے نیٹو اتحاد اور یورپی یونین میں اپنے ملک کے عسکری نمائندے کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا