English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کے عقوبت خانوں میں تشدد سے 563 فلسطینی پناہ گزین شہید

share with us

دمشق:28؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ 'شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سے شام کے سرکاری عقوبت خانوں میں  غیرانسانی سلوک سے 563 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1711 فلسطینی بدستور پابند سلاسل ہیں ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

ایکشن گروپ کے مطابق تین فلسطینی پناہ گزین گذشتہ برس دسمبر کے بعد شامی جیلوں میں تشدد سے شہید ہوئے۔ ان میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام میں فلسطینی پناہ گزین خاندان جیلوں میں قید اپنے پیاروں کے بارے میں زبان کھولنے سے کتراتے ہیں۔ اگر وہ اپنے قیدیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کے پورے خاندان کو اٹھا کر غائب کیے جانے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسد رجیم کے عقوبت خانوں میں قیدیوں پر ہر طرح کے تشدد کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ قیدیوں کو خفیہ اور اعلانیہ حراستی مراکز میں‌ ڈالا جاتا ہے اور انہین کسی قسم کی طبی سہولت تک مہیا نہیں‌ کی جاتی۔

شام ۔ فلسطین ۔ ایکشن کے مطابق شام میں 1680 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ان میں 106 خواتین شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا