English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کامہاجرین کے لئے شام میں محفوظ علاقے قائم کرنے پر غور

share with us

انقرہ:28؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی شمالی شام میں محفوظ علاقے قائم کرنا چاہتا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے مطابق یہ محفوظ علاقے اس لیے بنائے جا رہے ہیں تا کہ ترکی میں موجود چار ملین مہاجرین شام واپس جا سکیں۔ ان کے بقول تقریباً تین لاکھ شامی مہاجرین پہلے ہی واپس لوٹ چکے ہیں۔ امریکا نے دسمبر میں شام سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد ہی انقرہ حکومت نے اپنی سرحد کے ساتھ بیس میل کے فاصلے تک ایسے محفوظ علاقے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا