English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ہفتے میں 5 فلسطینی شہید،5 صہیونی زخمی، تصادم کے 72 واقعات

share with us

غرب اردن:27؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید  5 فلسطینی شہید اور 5 صہیونی زخمی ہوگئے۔ مجموعی طورپر گذشتہ ہفتے فلسطینی علاقوں فلسطینی مظاہرین اور قابض فوج کے درمیان 72 مقامات پر تصادم کے واقعات رونما ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے صہیونی فوج پر فائرنگ، چاقو سے حملے، دستی بموں اور دیگر ذرائع کا استعمال کیا گیا۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر 17 سالہ محمد حماد شماسنہ شہید ہوگئے جب کہ مشرقی رفح میں 25 سالہ ایھاب عطا اللہ عابد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 32 فلسطینی  زخمی ہوئے اور 17 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

جمعرات کو 11 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جب کہ بدھ کے روز 10 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ گذشتہ ہفتے کے وسط میں اسرائیلی فائرنگ سے 24 سالہ محمود العبد النباھینن شہید اور البریج کیمپ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا