English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں ایرانی اہداف پر اسرائیلی حملے، کم از کم 11 افراد ہلاک،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

share with us

دمشق:21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے پیر کی علی الصبح شام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا ، حملوں میں 11افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔اسرائیلی فوج(آئی ڈی ایف) نے شام میں ایرانی تنصیبات پر حملوں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا آپریشن قدس فورس کے خلاف ہے جو کہ ایرانی پاسدران انقلاب کا ایک یونٹ ہے۔اسرائیل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں تاہم شام کے دارالحکومت دمشق کے ارد گرد پیر کی صبح حملوں کی اطلاعات ہیں۔آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں پر داغے جانے والے ایک راکٹ کو راستے میں روک لیا۔آئی ڈی ایف نے پیر کی صبح ایک ٹویٹ میں اپنا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ شامی اینٹی ایئرکرافٹ میزائل داغے جانے کے سبب شامی دفاعی نظام کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیابرطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس(ایس او ایچ آر)نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف کو نشانہ بنا یا ۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔یہ آپریشن اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے اس دعوے جس میں کہا گیا ہے گولان کی پہاڑیوں پر داغے جانے والے راکٹ کو ڈوم ایئر ڈیفینس سسٹم کے ذریعے راستے میں روک لیا گیا کے بعد شروع کیا گیا ہے۔دوسری جانب شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کے دوران فائر کیے گئے 30 سے زائد کروز میزائلوں اور گائیڈڈ بموں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ یہ بات روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے روسی ڈیفنس کنٹرول سنٹر کے حوالے سے بتائی ہے۔ روس کی ایک اور نیوز ایجنسی RIA کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب مشرقی حصے میں قائم ایک ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار شامی فوجی ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے۔ شامی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دمشق اوردیگرعلاقوں پر بمباری کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ،اسرائیل باز نہ آیا تو پھر ہم بھی اس کی تنصیبات پر نشانہ لگائیں گے ۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی محکمہ دفاع نے اسرائیلی طیاروں کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائل فضا ہی میں تباہ کردیئے گئے۔خبر رساں ایجنسی 'سانا' کے مطابق فضائی دفاع نے اسرائیل کے متعدد جنگی طیاروں کو جنوبی شام میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے سے روک دیا۔قبل ازیں اتوار کو اسد رجیم کے قریبی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 7 بم مار گرائے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا