English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپانی وزیرِ اعظم کا شرح پیدائش میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے اور پرعزم سفارتکاری کا عہد

share with us


سماجی تحفظ کی اصلاح تمام نسلوں کے لئے درخشاں ہوگی، شینزو آبے


ٹوکیو:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے معمر ہوتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ گِرتی ہوئی شرحِ پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے اور پر عزم سفارتکاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بچوں کے مستقبل کے لئے جرات مندانہ انداز میں سرمایہ کاری اور بچوں کے لئے سکول سے قبل کی مفت تعلیم کا نفاذ اکتوبر سے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کی اصلاح تمام نسلوں کے لئے درخشاں ہوگی۔ وزیرِاعظم آبے نے کہا کہ حکومت جنگ کے بعد کی سفارتکاری کو پرعزم طریقے سے انجام دے گی جس میں روس کے ساتھ امن سمجھوتے کے مذاکرات شامل ہیں۔ وزیرِاعظم آبے نے کہ ولی عہد شہزادہ ناروہِیتو رواں برس مئی میں تختِ شاہی پر براجمان ہوں گے اور وہ ایک نئے دور کا معاشرہ تخلیق دینے کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا