English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 85ہو گئی

share with us


منیلا:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)وسطی فلپائن میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پچاسی تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق بیس کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اس وقت ہلاک ہوئے، جب مٹی کے تودے گرنے سے ان کے گھر منہدم ہو گئے تھے۔ پولیس اور فوج کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے سڑکیں بھی صاف کی جا رہی ہیں۔ وسطی فلپائن کے اس مقابلتا کچھ گرم علاقے کو سالانہ قریب بیس مرتبہ ایسے شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا