English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش میں انتخابات کی رپورٹنگ پر مقامی صحافی گرفتار، دوسر روپوش

share with us

ڈھاکہ:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیشی پولیس نے ایک صحافی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک دوسرا صحافی روپوش ہے۔ حکومت کی جانب سے ان دونوں صحافیوں پر ووٹنگ میں بے قاعدگیوں سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے صحافی ہدایت حسین ملا کو متنازعہ ڈیجیٹل سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اس صحافی نے یہ اطلاعات دی تھیں کہ کھلنہ کے علاقے میں رجسٹرڈ ووٹوں سے تقریبا بائیس ہزار زیادہ ووٹ ڈالے گئے تھے۔ حالیہ انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت دوبارہ کامیاب ہو گئی تھی جبکہ اپوزیشن اتحاد نے شدید دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا