English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی دستوں کی طرف سے تارکین وطن کے خلاف پھر آنسو گیس کا استعمال

share with us

واشنگٹن:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی سرحدی محافظین نے میکسیکو کے ساتھ ملکی سرحد پر ایک بار پھر تارکین وطن کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن کے ایک بڑے گروپ کو سرحد پار کر کے امریکا میں داخلے سے روکنا تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں ایسے ہی ایک واقعے کی میکسیکو نے باقاعدہ چھان بین کا مطالبہ اس لیے کر دیا تھا کہ اس دوران امریکی دستوں کے ہتھیاروں کا رخ میکسیکو کے ریاستی علاقے کی طرف تھا۔ وسطی امریکا کے انتہائی غربت اور تشدد کے شکار کئی ممالک سے گزشتہ مہینوں کے دوران ہزارہا تارکین وطن میکسیکو سے ملنے والی سرحد عبور کر کے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا