English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل کے نئے صدر بولسونارو نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، بھرپور نئے آغاز کا اعلان

share with us


برازیل کو اس کی تاریخ کے شدید ترین اخلاقی بحران سے باہر نکالیں گے ،بالسونارو کا تقریب سے خطاب


برازیلیا:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)لاطینی امریکا کے سب سے بڑے ملک برازیل میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان جیئر بولسونارو نے اپنی صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا۔ تریسٹھ سالہ بولسونارو نے برازیلیہ میں اپنی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں بدعنوانی، جرائم اور بائیں بازو کے نظریات کے خلاف جنگ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برازیل کو اس کی تاریخ کے شدید ترین اخلاقی بحران سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔ بولسونارو کئی مرتبہ نسل پرستانہ بیانات دینے کے علاوہ خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے بارے میں بھی بہت سی شدید حد تک تنقیدی باتیں کہہ چکے ہیں۔ وہ اس ملک میں انیس سو چونسٹھ سے لے کر انیس سو پچاسی تک جاری رہنے والی فوجی آمریت کی بھی کئی بار کھل کر تعریف کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا