English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئرش پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دینے والے برطانوی شہریوں کی تعداد میں واضح اضافہ

share with us

ڈبلن۔یکم جنوری2019 (فکروخبر /ذرائع) جمہوریہ آئرلینڈ کی شہریت اور آئرش پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دینے والے برطانوی شہریوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ ایسا برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج یا بریگزٹ کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ ڈبلن میں وزارت خارجہ کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ میں ایسی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ تراسی ہزار رہی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ہر وہ برطانوی شہری، جو جمہوریہ آئرلینڈ یا شمالی آئرلینڈ میں پیدا ہوا یا جس کے ماں باپ یا والدین کے والدین کا تعلق بھی آئرلینڈ سے رہا ہو، وہ آئرلینڈ کی شہریت کے لیے درخواست دینے کا اہل ہوتا ہے۔ بریگزٹ پلان کے مطابق برطانیہ مارچ کے اواخر میں یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا