English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: والد کی میت قبرستان سے نکال کرگھر پردفن کرنے پر دو بھائیوں کو قید

share with us

قاہرہ۔یکم جنوری 2019(فکروخبر /ذرائع) مصر کی ایک عدالت نے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے مقدمہ میں دو بھائیوں کوتین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی میت قبرستان سے نکال کر اپنے گھر کے اندر دفن کردی تھی۔خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ ربیع محمد علی اور 47 سالہ بطل محمد علی نے اپنے مرحوم والد الشیخ فائز علی کی قبر کشائی کے بعد ان کی میت وہاں سے نکالی اور اسے گھر کے اندر لا کردفن کردیا۔ دونوں بھائیوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے یہ سب کچھ رات کو خواب دیکھنے کے بعد کیا ہے۔ دونوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انہیں خواب میں وصیت کی میری میت کو قبر سے نکال کر گھر کیاندر دفن کریں۔دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ہی رات یہ خواب دیکھا۔ بیدار ہوتے ہی وہ قبرستان پہنچے۔ اپنے والد کی قبر کشائی کی اور میت گھر لےآئے جہاں 20 افراد کی موجودگی میں انہیں گھر کے اندر دفن کیا گیا۔عدالت نے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دے کر ملزمان کو تین تین سال قید کی سزا سانئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا