English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرد جرم بھی عاید ہوجائے تب بھی عہدہ نہیں چھوڑوں گا، اسرائیلی وزیراعظم ڈھیٹ ہوگئے

share with us

یروشلم۔یکم جنوری 2019(فکروخبر /ذرائع) کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے کیسز میں ان کے خلاف فرد جرم بھی عاید کی گئی تب بھی وہ وزارت عظمی سے مستعفی نہیں ہوں گے۔ برازیل کے دورے کے دوران ریو دی جنیرو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن الزامات کی وجہ سے میں عہدہ نہیں چھوڑوں گا۔ ان الزامات کی بنا پر اگر فرد جرم بھی عاید ہوجائے تب بھی وزارت عظمی کا عہدہ اپنے پاس رکھوں گا۔اسرائیلی اخبار'یسرائیل ھیوم' نے نیتن یاھو کے ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاھو وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ایک بند کمرہ اجلاس کے دوران اپنے مقربین سے کہا ہیکہ پراسیکیوٹر جنرل افیحائی مندللبیت کی طرف سے ان کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کا یہ مطلب نہیں کہ وہ وزارت عظمی سے الگ ہوجائیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے کہا کہ اگر میرے خلاف فرد جرم عاید بھی کردی جائے تب بھی میں وزارت عظمی کا عہدہ نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے بھی خطاب میں کہا کہ میں کہیں جانے والا نہیں۔ کرپشن کیالزامات جھوٹ ہیں اور میں قانون کا سامنا کرتیہوئے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا