English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم

share with us

مذاکرات اوربات چیت ہی اختلافات دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، سوڈانی صدر

خرطوم۔یکم جنوری2019 (فکروخبر /ذرائع) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے ملک میں حالیہ ایام میں مہنگائی کیخلاف ہونیوالے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی تحقیقات کے لیے وزیر انصاف زیرنگرانی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے.غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر البشیر نے تنخواہوں میں اضافے اور غریب طبقے کے لیے ضروری اشیا پر سبسڈی دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات اوربات چیت ہی اختلافات دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔سوڈان کے 63 یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں صدرعمر البشیرنے کہا کہ وہ ملک میں سیاسی شراکت میں مزید توسیع کے لیے کوشاں ہیں اور کسی کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پرعمل پیرا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی معیشت کی بہتری کے لیے کئی عرب اور دوسرے ممالک تعاون کررہے ہیں۔ جلد ہی سوڈان کی معیشت ترقی کرے گی اور ہم موجودہ مشکل دور سے نکل کر اصلاحات کے دور میں داخل ہوجائیں گے۔صدر البشیر نے کہا کہ وہ 2020 میں صدارتی انتخابات کرانے کے پابند ہیں اور انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے سوڈانی اپوزیشن پر ملک کی تعمیرو ترقی میں حکومت کا ساتھ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سوڈانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تشدد کو مسترد کرتیہوئے ملک کو متحد اور مستحکم رکھنے کے لیے آپس میں متحد ہوجائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا