English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کے ہاتھوں خوراک کی لوٹ مار کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، اقوام متحدہ 

share with us

نیویارک۔یکم جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ اس کے پاس یمن کے حوثی باغیوں کے ہاتھوں جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان کی لوٹ مار کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کے غریب، پسماندہ اور افلاس زدہ شہریوں کے منہ سے لقمہ چھینا اور امدادی سامان کے ٹرکوں پرقبضے کرتے رہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک نے گزشتہ روز ایک بیان میں یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجی جانے والی امدادی اور خوراک کو تحفظ فراہم کرنے، امداد کی مستحق شہریوں تک رسائی کو یقینی بنانے اور صنعا سمیت ملک کے دوسرے علاقوں میں امدادی سامان کی لوٹ مار کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا۔عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے یمن کو بھیجی گئی امداد اور خوراک کی لوٹ مار کی تحقیقات کی ہیں اور بتایا ہے کہ اسے ایسے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ صنعا سمیت کئی دوسرے شہروں جہاں ایران نواز حوثیوں کا کنٹرول قائم ہے امدادی سامان مستحق شہریوں تک نہیں پہنچ پایا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوڈ پروگرام کی طرف سے خوراک کے ٹرک صنعا بھیجے گئے اور انہیں حوثی باغیوں نے لوٹ لیا جب کہ بھوک اور افلاس کا شکار عام شہری محروم رہے۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ یمن میں قحط ، جنگ اور وبائی امراض کے باعث لاکھوں افراد فوری امداد کے منتظر ہیں۔ یمن کو بھیجی جانے والی امداد جنگجو گروپوں کے ہاتھ چلی جاتے ہے۔ عالمی فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیزلی کا کہنا ہے کہ خوراک کی لوٹ مار بھوکے لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ یمن میں باہر سے پہنچنے والی امداد اور خوراک پر حوثی باغیوں کے قبضے کا دعوی پہلی بار سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل عرب ممالک اور یمن کی آئینی حکومت بھی بار بار حوثیوں پر شہریوں کے لیے آنے والے امدادی سامان اور خوراک کی لوٹ مار کا الزام عاید کرتے رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا