English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپانی حکومت نے مفت نرسری تعلیم کی حتمی پالیسی تیار کرلی

share with us

ٹوکیو:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپان کی حکومتِ نے نرسری کے بچوں کی مفت تعلیم سے متعلق حتمی پالیسی تیار کر لی ہے۔نرسری کی مفت تعلیم پر عملدرآمد اکتوبر 2019ء4 سے کیا جانا ہے جب جاپان میں صارف ٹیکس موجودہ 8 فیصد کی شرح سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا جائے گا۔تین سے پانچ سال تک کے بچے، کنڈرگارٹن یا بچوں کی دن میں دیکھ بھال کے تسلیم شدہ مراکز سے مفت استفادہ کر سکیں گے۔غیر تسلیم شدہ دیکھ بھال مراکز سے استفادہ کرنے والوں کو اس صورت میں اعانت فراہم کی جائے گی جب مقامی حکومت، مذکورہ گھرانے کی ایسے استفادے کی ضرورت کو تسلیم کر لے۔ اعانت کی اوپری حد طے کی جائے گی۔پہلے پانچ سالوں میں مذکورہ تمام غیر تسلیم شدہ مراکز پر اس پروگرام کا اطلاق ہو گا۔ تاہم چھٹے سال سے صرف آن مراکز کو اس پروگرام میں شمولیت کی اجازت ملے گی جو نگرانی کی شرائط پوری کرتے ہوں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا