English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کا الزام، ایک اور آسٹریلوی کی شہریت منسوخ

share with us

کینبرا:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلوی حکومت نے انتہا پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ سے تعلق کے شبے میں ایک شہری کی شہریت منسوخ کر دی۔ وزارت داخلہ نے ہفتے کے دن بتایا کہ انتہائی مطلوب جہادی نیل پرکاش کو ترکی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کینبرا حکومت نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ پرکاش کو آسٹریلیا کے حوالے کرے تا کہ اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جا سکے۔ سن دو ہزار سات میں ایک قانون کی منظوری کے بعد سے دہشت گردانہ گروہوں سے تعلقات کے شبے میں بارہ آسٹریلوی شہریوں کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا