English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانسیسی صدر کے سابق معاون کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

share with us


الیکزینڈر بینالا پر سفارتی پاسپورٹس استعمال کرنے کا الزام


پیریس:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں ایک احتجاجی پر تشدد کے الزام کے بعد ملازمت سے فارغ کیے گئے اہم حکومتی عہدیدار اور صدر عمانویل ماکروں کے سابق سیکیورٹی معاون الیکزینڈر بینالا کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔بینالا پر الزام ہے کہ ملازمت سے برطرف کیے جانے کے بعد بھی اپنا سفارتی پاسپورٹ مسلسل استعمال کر رہا ہے جو کہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب پیرس وزارت خارجہ نے بینالا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔فرانسیسی اخبار لی موند کے مطابق بینالا نے گذشتہ ہفتے افریقی ملکوں چاڈ اور کیمرون کا دورہ کیا اور اعلی سطحی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس نے ان ملکوں کے دورے کے دوران سفارتی پاسپورٹس استعمال کیا۔ دوسری جانب ایوان صدر کا کہنا ہے کہ بینالا کا اب صدر مملکت اور اس کے دفتر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اگنیس فون دیر مول کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے بینالا سے رواں سال جولائی میں اپنا سفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کا کہا تھا کہ مگر اس نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا