English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین میں ہر طرح کی توسیع پسندانہ سرگرمیاں غیرآئینی ہیں،یورپی یونین

share with us


فلسطین میں یہودی کالونیوں کے حوالے سے یورپی یونین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،بیان


برسلز:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین نے فلسطینی شہروں میں اسرائیل کی ہر طرح کی سرگرمیوں کو غیر آئینی اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کیمطابق یورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2191 نئے گھروں کی تعمیر کے اعلان کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سرگرمیاں غیرآئینی اور غیرقانونی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین میں یہودی کالونیوں کے حوالے سے یورپی یونین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔یورپ اب بھی فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی سرگرمیوں کو غیرآئینی قرار دیتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے دو روز قبل غرب اردن میں مزید دو ہزار گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا