English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسان کو مریخ پر لے جانے کا منصوبہ بے وقوفی ہے ، پائلٹ بل اینڈرز

share with us


مریخ بارے بہت سی باتیں محض افواہیں ، اس سیارے پر بستیاں بسانا بالکل فضول بات ہے، خلاء باز کی گفتگو

واشنگٹن:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)چاند کے گرد چکر لگانے والے پہلے خلابازوں میں سے ایک خلا باز پائلٹ بل اینڈرز نے انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے منصوبے کو بے وقوفی قرار دیدیا۔زمین کے مدار سے باہر جانے والے پہلے خلائی جہاز اپولو 8 کے لونر ماڈیول یعنی چاند کا مشاہدہ کرنے والی یونٹ کے پائلٹ بِل اینڈرز نے برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مریخ پر لوگوں کو بھیجنا ایک نامعقول بات ہے۔فی الحال امریکہ کا خلائی تحقیقی ادارہ ناسا انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا نیا منصوبے بنا رہا ہے۔ امریکی خلائی ادارہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں مریخ پر انسانوں کو اتارنے کے لیے درکار صلاحیت اور ٹیکنالوجی تیار کی جا سکے۔ البتہ اینڈرز کی بات پر ناسا سے فی الحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔85 سالہ اینڈرز کا کہنا ہے کہ وہ خلا میں روبوٹ یا ریموٹ کے ذریعے چلنے والے خلائی پروگرامز کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ان پر کم لاگت آتی ہے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ انسانوں کے ساتھ مہنگے مشنز بھیجنے کا عمل عوام میں بھی مقبول نہیں۔انھوں نے مزید کہا مجھے نہیں لگتا کہ عوام کو اس میں کوئی خاص دلچسپی ہے۔اسی دوران روبوٹک پروبز مریخ کی سطح پر گھوم رہے ہیں۔ پچھلے مہینے مریخ کے اندرونی ڈھانچے کی چھان بین کرنے والا ان سائٹ لینڈر کامیابی سے مریخ کی سطح پر اترا۔انھوں نے وضاحت کی میرا خیال ہے ناسا کے پاس جو کچھ ہے وہ اس پہ خوش ہیں لیکن میرے نزدیک اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس طرح کی رائے رکھنے کی وجہ سے ناسا میں میری مقبولیت کم ہو گئی ہے لیکن میں اپنی بات پر قائم ہوں۔تاہم اپولو 8 مشن کو چلانے والے اور جیمینائی پروگرام کے دوران زمین کے مدار میں دو ہفتے گزارنے والے اینڈرز کے سابق ساتھی فرینک بورمین زیادہ پرامید ہیں۔انھوں نے ریڈیو 5 لائیو کو بتایا میں ناسا پر اتنی تنقید نہیں کر سکتا جتنی بِل کرتے ہیں مگر میرا ماننا ہے کہ ہمیں اپنے شمسی نظام میں بہت زیادہ تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے اور انسان اس تحقیق کا لازمی جزو ہے۔جب مریخ پر نجی مشن لانچ کرنے والے سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور ایمیزون کے مالک جیف بیزوز کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو فرینک بورمین نے زیادہ تعریف نہیں کی۔میں سمجھتا ہوں کہ مریخ کو لے کر بہت سی باتیں افواہیں ہیں، مسک اور بیزوز مریخ پر بستیاں بسانا چاہتے ہیں جو بلکل فضول بات ہے۔چاند پر اپنے تاریخی مشن کی یادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بورمین نے اپولو 8 کو ایک عظیم کوشش کا نام دیا اوراس بات پر اتفاق کیا کہ اس مشن نے خلا میں بھیجے جانے والے مشنز کی ریس جیت لی۔اینڈرز کا کہنا تھا کہ مشن کی میراث عملے کی طرف سے لی جانے والی زمین کے طلوع ہونے کی ایک تصویر ہے جو انسانوں کے سیارے کو قمری افق کے اوپر پھیلی ہوئی خلا کی تاریکی میں دکھاتی ہے۔بی بی سی ریڈیو 4 پی ایم سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ساتھی جِم لوویل نے زمین کے طلوع ہونے کے لمحات پر غوروفکر کرتے ہوئے کہا جب میں نے زمین کی طرف دیکھا تو سوچنے لگا کہ میں یہاں پر کیوں ہوں، میرا یہاں آنے کا مقصد کیا ہے اور پھر مجھے سمجھ آنے لگی۔میرا نقط نظر ہے کہ خدا نے انسانیت کو سٹیج فراہم کیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکے۔ اس ناٹک کی کامیابی کا انحصار ہم پر ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا