English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی تعمیر نو کا کوئی وعدہ نہیں کیا، سعودی عرب

share with us

ریاض:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ اگست کے بعد شام کو مالی تعاون دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ امریکی چینل سی این بی سی نے توجہ دلائی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شام کی تعمیر نو سے متعلق سعودی عرب کی بابت جو ٹویٹ کیا ہے غالباً اسکا تعلق اگست سے پہلے کے سعودی عہد و پیمان سے ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد یہ نہیں تھا کہ مملکت نے شام کی تعمیر نو کی بابت کوئی نیا عہد کیا ہے۔ دراصل مملکت نے داعش سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں استحکام پیدا کرنے والے منصوبوں کی مد میں 100ملین ڈالر دیئے تھے۔ امریکی صدر کا اشارہ غالباً اسی کی جانب تھا۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ شام میں داعش کو شکست دینے والے تمام اتحادیوں کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس ضمن میں سعودی عرب نے جو ماضی میں زبردست تعاون دیا ہے اسکا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔سعودی سفارتکار نے کہا کہ داعش کےخلاف عالمی اتحاد کا مالی تعاون کرنے والا اہم ملک سعودی عرب ہے۔ شام میںداعش مخالف سب سے زیادہ پروازوں کا ریکارڈ امریکہ کے بعد سعودی عرب ہی کا ہے۔ سعودی عرب شام میں امدادی مشن پر کروڑوں ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا