English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان نے کابینہ کی تشکیل نو کا فرمان جاری کردیا

share with us

ریاض:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج جمعرات کو شاہی فرمان جاری کر کے کابینہ کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا۔شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ۔اسی طرح  عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر مقرر کیا۔شاہی فرمان کے مطابق عادل الجبیر کو اپنے منصب سے سبکدوش کر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور رکن کابینہ مقرر کیا گیا ۔خادم حرمین شریفین نے ترکی الشبانہ کو وزیر اطلاعات مقرر کیا ہے ۔ شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز کو برطانیہ میں سفارتکاری کے منصب سے سبکدوش کیا گیا اور انہیں خادم حرمین شریفین کا مشیر مقرر کیا ہے ۔ شاہی فرمان میں شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز کو عسیر ریجن کے گورنریٹ سے سبکدوش کر کے شہزادہ ترکی بن طلال کو عسیر ریجن کا گورنر بنایا گیا ۔ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی بورڈ برائے فضائی علوم کے کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ۔اسی طرح ترکی آل الشیخ کو اسپورٹس اتھارٹی کے منصب سے سبکدوش کر دیا گیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا