English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا: آبنائے سنڈا کے دور دراز جزیروں پر پھنسے متعدد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا

share with us


اناک نامی آتش فشاں مسلسل لاوا اگل رہا ہے،متاثرین راکھ اور دھوئیں سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں،حکام


جکارتہ:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا کے دور دراز جزیروں پر پھنسے متعدد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امدادی تنظیموں کے مطابق اناک نامی آتش فشاں مسلسل لاوا اگل رہا ہے، جس سے نئی سونامی لہروں کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ طوفانی موسم امدادی کاموں میں شدید رکاوٹوں کا باعث بن رہا ہے۔ اسی وجہ سے مقامی افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ تیز ہوا کے ساتھ اڑنے والی راکھ اور دھوئیں سے بچنے کے لیے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ گزشتہ ویک اینڈ پر انڈونیشیا میں آنے والی سونامی لہروں کے نتیجے میں 430 سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا ڈیڑھ ہزار زخمی ہو گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا