English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا اب دنیا کیلئے مزید’’تھانیدار‘‘نہیں بن سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ ت

share with us

مام بوجھ امریکا پر ڈالنا غیر منصفانہ ، اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکا کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں


بغداد:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اب دنیا کیلئے مزید تھانیدار نہیں بن سکتا ،تمام بوجھ امریکا پر ڈالنا غیر منصفانہ ، اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکا کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اچانک عراق کے غیر سرکاری دورے پر پہنچے اور وہاں تعینات اپنے ملک کے فوجیوں سے ملے ، ان کے ہمراہ امریکی خاتون اول بھی عراق کے الاسد ایئربیس پراتری جہاں انہوں نے فوجیوں کے ساتھ مذہبی تہوار منایا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی اور شام میں کارروائی کی ضرورت ہوئی تو عراق کو فارورڈ بیس کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کے لیے مزید پولیس مین نہیں بن سکتا، تمام بوجھ امریکا پر ڈالنا منصفانہ نہیں، اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکا کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں اور امریکی افواج ان کی حفاظت کریں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکی صدر تین گھنٹے تک موجود رہے اور اس دوران انہوں نے عراق کے کسی بھی حکام سے کوئی ملاقات نہیں کی بلکہ فون پر گفتگو میں عراقی وزیراعظم کو دورہ امریکا کی دعوت دی۔امریکی صدر کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں وہ عراق میں مختصر قیام کے بعد جرمنی روانہ ہوئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا