English   /   Kannada   /   Nawayathi

معمر سعودی خاتون کا 7ماہ کی مسلسل محنت کے بعد سب سے بڑا سعودی پرچم بنانے کا اعزاز

share with us


پرچم میں روایتی دھاگہ 'السدو'استعمال کیا گیا جسے حال ہی میں ثقافتی میلے 'الجنادریہ 33' میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا


ریاض:26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی ایک معمر خاتون کے دست ہنر سے تیار کردہ سب سے بڑا سعودی قومی پرچم ان دنوں 'الجنادریہ' ثقافتی میلے میں زائرین کی توجہ کا مرکزہے۔ معمر سعودی خاتون نے 7 ماہ کی مسلسل محنت سے یہ پرچم تیار کیا۔ کروشیے کی مدد سے تیار کردہ پرچم میں روایتی دھاگہ 'السدو'استعمال کیا گیا جسے حال ہی میں ثقافتی میلے 'الجنادریہ 33' میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔دست کارن مزیفہ عجلان الشمری نے عرب خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کروشیے کی مدد سے مختلف ملبوسات تیار کرتی رہی ہیں۔ اسے یہ ہنر اس کی والدہ سے وراثت میں ملا اور وہ 40سال سے یہ پیشے کو اپنائے ہوئے ہے۔اس بار اس نے سوچا کہ وہ اپنے فن کو یادگاربنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جو اس کی پہچان بن جائے۔ اس کے لیے اس نے قومی پرچم کی تیاری کا فیصلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ السدو سے کپڑوں کی دست کاری بہت مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے۔ تاہم اس نے تھکا دینے والے کئی ماہ تک قومی پرچم کی تیاری کا سلسلہ 
جاری رکھا۔بالاآخر وہ ایک تاریخی پرچم بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس پرچم کو الجنادریہ میلے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے زائرین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا