English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغی معاہدے سے مکر گئے، الحدیدہ کا کنٹرول حکومت کودینے سے انکار کردیا

share with us


حوثیوں کی جانب سے24گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی20 سے زائد خلاف ورزیاں کی گئیں


صنعاء:26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں ایران نواز حواثی باغیوں کی جانب سے سویڈن میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد اب باغی سرے سے معاہدے ہی سے مکر گئے ہیں۔ انہوں نے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کا کنٹرول آئینی حکومت کو دینے سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحدیدہ گورنری کیلیے حوثیوں کی طرف سے مقرر کردہ سیکرٹری عبدالجبار الجرموزی نے ایک بیان میں کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ حکومت کے حوالے کرنے کی بات مذاکرات میں سرے سے شامل ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے الحدیدہ بندرگاہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی اور وہاں پر موجود کرینوں کی مرمت کا وعدہ کیا ہے۔ نیز یہ کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی صرف جنگ بندی تک محدود ہوگی اس کا الحدیدہ کے اقتصادی امور کی نگرانی سے کوئی تعلق نہیں۔ادھریمن میں آئینی حکومت نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے الحدیدہ میں جنگ بندی کے حوالے سے طے پائے سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی معاہدے کی 20 خلاف ورزیاں کیں۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغی گذشتہ ہفتے سویڈن میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اتوار کے بعد سے اب تک حوثی اس معاہدے کی 138 خلاف ورزیاں کرچکے ہیں۔کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے یمنی فوج، عوامی مزاحمتی فورسز اور عام شہریوں پر متنوع اسلحہ سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں امدادی اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے بری، بحری اور فضائی راہ داریوں کے لیے نئے پرمٹ جاری کیے ہیں جب کہ 20 بحری جہاز یمن کی مختلف بندرگاہوں پر لنکر انداز ہونے کے لیے اجازت کے حصول کے منتظر ہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہیکہ اس نے یمن کیطلبا میں کتب، اسٹیشنری اور شہریوں میں عام استعمال کی اشیا تقسیم کی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا