English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی شام میں فوج داخل کرنے کی تیاری

share with us

جدہ:25ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے یمن کے بعد اب شام میں بھی اپنی افواج داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے شام سے اپنی فوج نکالنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ” اگر امریکہ شام سے اپنی فوج نکالے گا تو ہم اپنی فوج وہاں بھیج دیں گے کیونکہ شام سمیت پورے خطے میں امن کے استحکام کے لیے وہاں افواج کا موجود رہنا ضروری ہے۔اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔“

وزیرخارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم شام کا بحران شروع ہونے سے لے کر اب تک امریکہ کے ساتھ اس معاملے پر رابطے میں ہیں اور اب امریکہ کے اپنی فوج نکالنے کے فیصلے پر بھی ان سے بات چیت ہو رہی ہے کہ کس طرح کی فورس شام میں باقی رہنی چاہیے اور وہ کس ملک کی ہو گی۔ ہم نے صدر اوباما کے دور میں بھی اپنی فوج شام بھیجنے کی پیشکش کی تھی تاہم وہ انہوں نے منظور نہیں کی۔ اب ہم نے ٹرمپ انتظامیہ کو بھی یہ پیشکش کی ہے۔ اگر وہ اپنی فوج نکالتے ہیں تو ہم اپنی فوج وہاں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔“

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا