English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں پہلا’’روبوٹ‘‘سرکاری ملازم تعینات

share with us

ریاض:24ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو سرکاری شعبے میں استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل فاؤنڈیشن برائے ٹیکنیکل وپیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں پہلا روبوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز روبوٹ کو اس کی ذمہ داری سونپے جانے کے ساتھ اس کا ملازمت کارڈ جاری کیا گیا۔روبوٹ کو سرکاری ادارے میں ملازم مقرر کیے جانے کی تقریب کے موقع پرسعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی اور ٹکنیکل فاؤنڈیشن کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہد اور بورڈ کے دیگر ارکان موجود تھے۔روبوٹ ای میل کے ذریعے ایجنٹوں کی خدمات انجام دینے کے ساتھ نمائش کے موقع پرزائرین کو پپغامات پہنچانے اور فاؤنڈیشن کو ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ امور سیمتعلق سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا