:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

یوپی:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یوگی کابینہ میں وزیر اوم پرکاش راجبھر نے بی جے پی کے خلاف زوردار طریقے سے محاذ کھول دیا ہے۔ پیر کے روز وارانسی پہنچے راجبھر نے مرکزی اور اتر پردیش حکومت کے خلاف کھل کر اپنی باتیں رکھیں۔ اس دوران انھوں نے پسماندہ طبقہ کے 27 فیصد ریزرویشن میں کیٹگری کے مطالبہ کو لے کر 24 دسمبر سے ملک گیر سلسلہ وار بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان بھی کر دیا۔
این ڈی اے میں شامل سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راجبھر نے بی جے پی کے خلاف اپنی بات رکھنے کے دوران میڈیا سے یہ بھی کہا کہ میں اپنے مطالبات رکھتا رہوں گا اور بی جے پی کے خلاف بولتا رہوں گا، اگر بی جے پی مجھے این ڈی اے سے باہر کرنا چاہتی ہے تو کر دے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راجبھر نے پی ایم نریندر مودی کے 29 دسمبر کو غازی پور دورہ میں شامل نہ ہونے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ وہ 27 فیصد ریزرویشن کو تین حصوں میں بنٹوانے کے لیے بی جے پی کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ وہ راجبھر طبقہ کو متحد کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
وارانسی واقع سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران یوگی حکومت کے وزیر اوم پرکاش راجبھر نے کئی قومی ایشوز پر بے باک رائے ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا اتحاد ہوا تو بی جے پی کا ریاست سے صفایا ہو جائے گا۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایس سی/ایس ٹی کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں بی جے پی انتخابات ہاری ہے اور آگے بھی ہارے گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |