English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلاب چند کٹاریا نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا

share with us

راجستھان :یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)راجستھان اسمبلی انتخابات میں شرپسندوں کی زہرافشانی کے ساتھ رہنماؤں کی طرف سے بھی تقسیم کاری کی سیاست جاری ہے۔ مسلمانوں کے خلاف اکثر بیانبازی کرنے والے راجستھان کے وزیر گلاب چند کٹاریا نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا ہے۔

گلاب چند کے مطابق مسلم طبقہ کسی بھی طرح اقلیت کہلانے کا حقدار نہیں ہے اور ان کی برادری کو اقلیتی کا درجہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ (مسلمان) 15 کروڑ لوگ رہے ہیں، یہ اقلیتی ہے کیا؟ ہم چھوٹی ذاتیں آئی تھیں جن کا ایک فیصد ہندوستان کی آبادی کا ہے تو ہم اقلیتی ہیں؟ ہمارا تو کہیں نام نہیں ہے۔ آپ اقلیت کا مطلب صرف مسلمان ہی کیوں سمجھتے ہو۔‘‘

بی جے پی حکومتوں میں کس طرح کے لوگوں کو آئینی عہدوں پر بیٹھایا گیا ہے یہ گلاب چند کٹاریا کے بیان سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے۔ ان جیسے رہنماؤں کو نہ اپنے عہدے کا پاس ہے اور نہ ہی ہندوستانی آئین کا علم۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا