English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی اے دور میں تین سرجیکل اسٹرائیک کی گئی لیکن ہم نے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا :راہل گاندھی

share with us

ادے پور:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ فوج نے سرجیکل اسٹرائک کی لیکن اس کا سیاسی فائدہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹھایا ۔ انہوں نے کہا منموہن سنگھ کے دور میں فوج نے تین مرتبہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائک کیں لیکن نہ تو اس وقت کی حکومت نے اس کی تشہیر کی اور نہ ہی اس اک سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے نہ کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کا ۔

راجستھان کے ادے پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نےسرجیکل اسٹرائک کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کیا جبکہ یہ فوج کا فیصلہ اور کارروائی تھی ۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں فوج نے اسی طرح کی تین مرتبہ سرجیکل اسٹرائک کیں لیکن نہ تو اس وقت کی حکومت نے اس کی تشہیر کی اور نہ ہی اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ،۔

راہل نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ دنیا کا پورا علم ان کے ہی دماغ سے نکلتا ہے اور باقی لوگوں کو کچھ نہیں معلوم ‘‘۔ راہل نے کہا کہ اگر ہندوستان میں دس سے پندرہ سال تک کوئی صحیح حکومت آئی تو ہندوستان چین کو پیچھے چھوڑدے گا۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم صرف سرمایہ داروں کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا فصل بیما میں انل امبانی کو چھہ ریاستوں میں الگ الگ اضلاع سونپ دئے گئے اور اب لوگوں کے پاس کوئی متبادل نہیں بچا ہے اور ایسا ہی کچھ تعلیم اور صحت میں بھی ہونے جا رہا ہے ۔ نوٹ بندی پر راہل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی معیشت کو تباہ کر دیا اور عوام کو پوری طرح برباد کر دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا