English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش:بیلیٹ پیپر میں گڑبڑی کی شکایات کے بعد دوبارہ ووٹنگ

share with us

انوپور:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مدھ پردیش کے انوپور اسمبلی حلقے کے موہری پولنگ بوتھ پر آج دوبارہ سے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ریاستی چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) وی ایل کنتا راؤ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے مبصر کی رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ28  نومبر کو اسمبلی انتخابات کے دوران انوپور اسمبلی حلقے کے موہری پولنگ بوتھ پر 56 بیلٹ پیپرز میں گڑبڑی پائی گئی۔ جس کے بعد یہاں دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس بوتھ پر دوبارہ ووٹ دینے کی تجویز پیش کی جسے کمیشن نے تسلیم کرلیا۔ راؤ نے بتایا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین میں 56 ووٹرز میں فرق پایا گیا ہے چونکہ جو دستخط ووٹرز کے پریسائڈنگ آفیسر کے پاس ہیں اور جو  ووٹرز کی تعداد مشین میں درج ہے وہ الگ الگ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں حالیہ ہونے والے انتخابات میں 75.05 ووٹرز نے اپنے حقوق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جس میں 75.98 فیصد مرد، 74.03 فیصد خواتین اور 23.66 فیصد دیگر ووٹرز شامل ہیں۔

سنہ 2013 میں اسمبلی انتخابات میں 72.13 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ انتخابات کے دوران اخراجات کی تفصیلات پیش نہیں کرنے پر ریٹرننگ افسر کے ذریعے 289 امیدواروں کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ریاست کی 230 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں 2899 امیدوار بشمول 1094 آزاد امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی۔
ووٹوں کی گنتی 11 دسمبر کو ہوگی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا