English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں بے قابو بھیڑ نے چوری کے شبہ میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر کیا قتل ، گرفتاری پر پولس کے خلاف نعرہ بازی

share with us

نئی دہلی:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر دل سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک نوجوان کو چور سمجھ کر بری طرح سے پیٹا گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔شدید پٹائی کے بعد نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔امن وہار تھانہ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو حراست میں لے کر مختلف دفعات کے تحت مقدمے درج کیا ہے۔

غورطلب ہے کہ یہ واقعہ امن وہار علاقے کے پریم نگر کا ہے۔ جہاں جمعہ کی صبح ایک نوجوان کسی کے گھر میں گھسا ہوا تھا اور لوگوں نے بنا پوچھ تاچھ کیے چور سمجھ کر اسے پیٹنا شروع کر دیا۔ اس نوجوان کی شناخت راجیش کے طور پر کی گئی ہے۔ 

ہجوم نے اس شخص کو اتنا مارا کہ اس کی موت ہو گئی۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ نوجوان نشے کا عادی تھا اور آئے دن علاقے میں چوری، اور غلط کام کیا کرتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی اور انکوائری کی بنیاد پر تین لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی اس کارروائی سے مقامی لوگوں میں غصہ ہے ۔ لوگوں نے پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ راجیش کافی دنوں سے نشہ کرتا تھا اور آس پاس کے علاقوں میں چوری کی واردات کو بھی انجام دے چکا ہے۔ اس دن بھی وہ چوری کے ارادے سے گھسا تھا اور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔

ساتھ ہی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کا مار پیٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اسے پکڑے گئے لوگوں نے نہیں بلکہ راہگیروں نے پیٹا ہے۔

وہیں دوسری جانب ہلاک شدہ راجیش  کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ قریب ایک ماہ قبل دیوالی میں ہوئے جھگڑے کے بعد سے ہی راجیش کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ سنیل اور مہیندر راجیش کو جان سے مارنے کی دھمکی کئی دفعہ دے چکے تھے۔

 راجیش کے والد نے بتایا کہ وہ نشے کا عادی تھا اور ملزم مہیندر علاقے میں غیر قانونی طریقے سے شراب بیچنے کا کام کرتا ہے اس لیے وہ اس کے گھر سے شراب لینے کے لیے گیا تھا اور تبھی اس کے ساتھ اس واردات کو انجام دیا گیا، جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

راجیش کے والد نے بتایا کہ جب وہ جائے واردات پر پہنچے تو ملزمین نے اسے بری طرح سے زخمی کر دیا تھا اور ہسپتال بھی نہیں لے جانے دے رہے تھے۔

بحر حال پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور پورے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس علاقے کے لوگوں سے پوچھ تاچھ کر یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ محض ایک حادثہ ہے یا پھر ایک سوچی سمجھی سازش۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا