English   /   Kannada   /   Nawayathi

ںہیں کہ سکتا کہ سپریم کورٹ میں جاری بحران ختم ہو گیا ،:جسٹس کورین جوزف

share with us

نئی دہلی:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ کے جسٹس کورین جوزف کو اس سال 12 جنوری میں کی گئی پریس کانفرنس کے لئے کوئی افسوس نہیں ہے۔ جمعرات کو ریٹائرڈ ہوئے جسٹس کورین جوزف نے جمعہ کو ایک تقریب میں کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی مدت کار کے دوران عدلیہ کے روسٹر میں گڑبڑی پر گذشتہ 12 جنوری کو منعقد پریس کانفرنس میں شامل ہونے کا انہیں کوئی افسوس نہیں ہے۔

جسٹس (ریٹائرڈ) جستی چلمیشور کی جانب سے منعقد پریس کانفرنس میں جسٹس رنجن گوگوئی (اب چیف جسٹس)، جسٹس مدن بی لوكر اور جسٹس کورین شامل تھے۔

جسٹس کورین نے کہا کہ جس بحران کے سلسلے میں کانفرنس کی گئی تھی، وہ گڑبڑی ابھی بھی مکمل طور پر دور نہیں ہوئی ہے، لیکن عمل جاری ہے۔ اس میں ابھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف روسٹر کی بات نہیں ہے، بلکہ روزمرہ کے کام کاج کے طور طریقے سے متعلق بھی تھا۔ اب اسے درست کرنے کا عمل شروع ہوا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں جسٹس کورین نے کہا کہ ججوں کے اوپر کوئی بھی سیاسی دباؤ نہیں ہوتا۔كالجیئم تنازعہ کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور کالجیئم کے درمیان اختلافات کی وجہ کیا ہے، یہ انہیں بھی معلوم نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا